29 جولائی، 2015، 3:30 PM

ایرانی صدر کو فرانس کے دورے کی دعوت

ایرانی صدر کو فرانس کے دورے کی دعوت

فرانس کے وزیر خارجہ لوران فابیوس نے ایرانی صدر حسن روحانی کوفرانسیسی صدر کی طرف سے فرانس کے سرکاری دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس ایران کے ساتھ دوستانہ اور مضبوط روابط کا خواہاں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ لوران فابیوس نے ایرانی صدر حسن روحانی کوفرانسیسی صدر کی طرف سے فرانس کے سرکاری دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس ایران کے ساتھ دوستانہ اور مضبوط روابط کا خواہاں ہے۔

صدر حسن روحانی نے اس ملاقات میں فرانس میں حضرت امام خمینی (رہ) کے قیام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران اور فرانس کے باہمی روابط نشیب و فراز سے گزرے ہیں لیکن ہمیں باہمی روابط کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ویانا میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہم سب کو تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں فرانس کے صدر کی طرف سے صدر روحانی کو فرانس کے سرکاری دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ فرانس ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے فابیوس نے کہا کہ تہران اور پریس کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں کوئی مشکل باقی نہیں ہے۔

News ID 1856978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha